حیدرآباد۔12۔مئی (اعتمادنیوز) تلنگانہ میں مجالس مقامی انتخابات کے نتائج
میں شاندار کامیابی ملی ہے۔ چنانچہ تلنگانہ کے دس اضلاع کے بلدیاتی حلقوں
میں کانگریس کو جملہ 525‘ وارڈس میں کامیابی حاصل ہوئی۔ جبکہ دوسرے نمبر پر
ٹی آر ایس کو 313‘ تیسرے نمبر پر تلگو دیشم کو 162 اور پورے تلنگانہ کی
تاریخ میں پہلی مرتبہ
مجلس اتحاد المسلمین کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
چنانچہ بلدیاتی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین نے 107وارڈس میں کامیابی
حاصل کرتے ہوئے تلنگانہ میں بلدیاتی انتخابات میں چوتھا پوزیشبن حاصل کی
ہے۔ مسلمانوں کے اتحاد نے فرقہ پرست طاقتوں کے حوصلوں کو پست کر دی ہے۔
جبکہ بائیں باذو جماعتوں کو 44 کاؤنسلرس حاصل ہوئے ہیں۔